• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس ، کار پر فائرنگ کر نے والا اوباش گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں واقع معروف چین آف برگرز کی پارکنگ میں اوباش نوجوان نے کار پر فائرنگ کر دی،جس کار پر فائرنگ کی گئی اس کار میں سوارعمرحیات نیازی جو ارسلاء خان نیازی کا بیٹا اور ہوٹل کے مالک کا بھتیجا ہے، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نا شتہ کرنے آیا تھا کہ ان کی گاڑی پر ایک اوباش نوجوان نے فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں، پولیس نے عمر حیات کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 2020 / 49 درج کر کے .فائرنگ کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور کالے شیشے والی کار میں تحویل میں لے لی۔
تازہ ترین