• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دنیااورخطےکے امن کیلئے ہمیشہ اہم کرداراداکیا،قاسم سوری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسلا م امن و سلامتی کا مذہب ہےاورانسانیت سے محبت اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز نیشنل ڈائیلا گ فور م کے زیر اہتما م نیشنل کونسل آف آرٹس میں عالمی یوم امن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں قیام امن کے لیے کوششیں کی ہیں اورخطے کے امن کے لیے افغانستان امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بعض قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں اور وہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیےتفرقہ بازی کو ہوا دے رہی ہیں۔
تازہ ترین