کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ حق آباد میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی کو موبائل فون سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے حق آباد کا رہائشی نیوز ایجنسی کا رپورٹر عبدالرشید بنگلزئی گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے موبائی فون چھین کر فرار ہو گئے سریاب پولیس نے رپورٹ درج کر کے راہزنوں کی تلاش شروع کر دی۔