• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر مشکل وقت میں طلباء کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام قلعہ سیف اللہ میں جنرل باڈی کا ماہانا اجلاس زیر صدارت ڈگری کالج چیئرمین شیرین گل کبزئی ہوا۔ جس میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی چیئرمین سراج الدین موسیٰ زئی نے تنظیمی دورے اور پروگرامز،پارٹی کے پروگراموں میں شرکت،تنظیم میں شمولیتی پروگرامز ودیگر تنظیمی امور پر طویل رپورٹ پیش کی جس پر صوبائی ممبر نے اطمینان کا اظہار کیا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔اجلاس سے صوبائی ممبر معصوم خان میرزئی،قلعہ سیف اللہ کے چیئرمین شیرین گل کبزئی،ڈپٹی چیئرمین سراج الدین موسیٰ زئی،ممبر سمیع اللہ کاکڑ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو درپیش موجودہ مسائل پر بات کی اور تنظیم کی فعالیت پر زور دیا تنظیم کو منظم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔مقررین نے کہا کہ تنظیم کی بحالی ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ پی ایس ایف نے ہر وقت طلبا کے حقوق کی ترجمانی کی اور کرتی رہے گی اجلاس میں کہا گیا کہ آٹھ اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جلسے کو کامیاب بنائیں گے۔ 
تازہ ترین