• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی ہے شہریوں کو معمولی مسائل کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے، جسٹس مزمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کس قدر بد قسمتی کی بات ہے کہ شہریوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے، عدالت عالیہ نے گرلز کالج تونسہ کے بس کنڈیکٹر محمد امجد کی درخواست نمٹاتے ہوئے کالج پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ پٹیشنر کو 15 روز میں تقرر نامہ جاری کریں۔اسی طرح کی ایک اور درخواست پر عدالت میں پیش پرنسپل گورنمنٹ کالج کوٹ قیصرانی رابعہ رسول کو ہدایت کی گئی کہ وہ سنیٹری ورکر محمد اکرم کو 15 روز میں تقرر نامہ جاری کریں۔
تازہ ترین