• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیس اضلاع تک فوڈ اتھارٹی کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں‘ ڈی جی سہیل خان

پشاور ( نیوزڈیسک) صوبے کے کونے کونے میں ملاوٹ کا پیچھا کرینگے، عوام تک فوڈ اتھارٹی کے قیام کے ثمرات اب پہنچنا شروع ہوجائینگے، سات ڈویژنل اضلاع سے اب بائیس اضلاع تک اتھارٹی کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، صوبے کے تین چوتھائی حصے میں فوڈ اتھارٹی کی فعالی ملاوٹ مافیا کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، تمام بھرتیاں میرٹ اور ضابطہ کے عین مطابق کی گئی ہیں، نئے افسران عوام تک صاف اور معیاری خوراک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے نو تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی افسران سے جوائیننگ دینے پر منعقدہ تقریب میں کیا۔سہیل خان نے مزید بتایا کہ افسران جب اضلاع میںتعینات ہونگے تو دیانت و صداقت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے فرائض کی بجاآوری کو عبادت سمجھ کر کریں اور اس سے جی نہ چُرائیں۔ انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ ضمیر کا سودا کرنے سے قبل یہ سوچ لے کہ اتھارٹی کا قیام کیونکر عمل میں لایا گیا اور آپ کی زرا سی غفلت ضلع بھر کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
تازہ ترین