• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر حل نہیں، انٹونیو گوتیریس

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔

انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر چین کے صدرشی جن پنگ نے انصاف، باہمی احترام اور ممالک کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ قانون کی بالادستی یقینی بنائے اور تعاون بڑھائے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے ممالک کو آپس میں تعاون کر کے اقوام متحدہ کو مضبوط کرنا چاہیے۔

یواین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کورونا نے سب سے زیادہ پسماندہ ممالک کو متاثر کیا ہے۔

کورونا وبا کے سبب اس بار جنرل اسمبلی کا آج سے سالانہ اجلاس بھی آن لائن ہوگا۔

تازہ ترین