• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی وبا کورونا وائرس کی برطانیہ میں دوسری لہر کے بعد  وبا سے ہونے والی اموات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی مشورہ دیا گیا ہے ، برطانوی حکام کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو شہری گھروں پر ہی رہ کر کام کریں۔

برطانوی حکام کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے آج نئی پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر شراب خانے، ریسٹورنٹس رات دس بجےبند کرنےکا حکم کی توقع کی جا رہی ہے۔

برطانوی حکام کے برطانوی وزیراعظم مطابق بورس جانسن آج پارلیمنٹ میں کورونا سے متعلق بیان دیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین