• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے بچے کی کتے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سب کو بھاگئی


ننھے بچے کی دیوار پار موجود پڑوسی کے کتے کے ساتھ گیند سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو خوب محظوظ کیا، جس کی خوب تعریف کی گئی۔

انٹرنیٹ پر انتہائی خوبصورت ویڈیوز کی تلاش صبر آزما کام ہے، جس کے مائیکرو بلاننگ سائٹس پر گہری نظر رکھنا پڑتی ہے تب کہیں جاکر دل باغ باغ کردینے والی ویڈیو میسر آتی ہے۔


اب جیسے مندرجہ بالا ویڈیو کو ہی دیکھ لیجیے، جس میں 2 سال کا بچہ اپنے پڑوسی کے کتے کے ساتھ گیند سے کھیل رہا ہے اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

دو سالہ بچہ اپنے اور پڑوسی کے گھر کے درمیان میں لگی باڑ کے پار گیند پھنکتا ہے، دوسری طرف سے کتا گیند اٹھا کر واپس بچے کےگارڈن میں پھنک دیتا ہے۔

پڑوسی کے کتے سے کھیلتے اور بچے کو لطف اندوز ہوتے دیکھ کر ہر کسی نے کہا کہ ’واہ! کتنی پیاری ہے یہ ویڈیو‘۔

ایک صارف نے ویڈیو کو ’کمال‘ قرار دیا تو ایک نے تبصرے میں کہا ،’ہاہاہا ، یہ واقعی پیاری ہے‘۔

تازہ ترین