• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے صرف پیارے نہیں ہوشیار بھی ہوتے ہیں


چھوٹی بچی نے اپنی فیملی سے اس انداز میں مذاق کیا کہ اس کی خوبصورت اداکاری نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر گردش اس پرانی ویڈیو نے ثابت کردیا کہ چھوٹے بچے صرف پیارے ہی نہیں ہوتے بلکہ وہ ہوشیار بھی ہوتے ہیں۔

’ارے نہیں، میں پھنس گئی ہوں‘ کہ عنوان سے شیئر کی گئی 16سکینڈ کی اس ویڈیو میں چھوٹی بچی کی اداکاری اس قدر شاندار ہے کہ دیکھنے والے کو پیار آجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے اس چھوٹی بچی کی پرفارمنس کو آسکر ایوارڈ جیتنے کے قابل اداکاری قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی بچی نے اپنی فیملی سے مذاق کرنے کے لیے اپنا ہاتھ پانی کی بوتل میں ڈالتی ہے اور اپنی اداکاری سے ایسا محسوس کرانے کی کوشش کرتی ہے کہ میرا ہاتھ بوتل میں پھنس گیا ہے۔

بچی کی اداکاری اتنی جاندار ہوتی ہے کہ گھر کا ایک فرد اس کا ہاتھ بوتل سے نکالنے کے اس کے پاس پہنچتا ہے تو اس کا ہاتھ باآسانی باہر نکل ہے، جس پر بچی مسکرانے لگ جاتی ہے۔

بچی ایک بار پھر اپنا ہاتھ بوتل میں ڈالتی ہے تو وہی فرد اس کا ہاتھ نکالتا ہے، تو وہ ایک بار پھر ہنس پڑتی ہے، اس پر گھر کا فرد سمجھ جاتا ہے کہ چھوٹی بچی نے معاملے کو کھیل بنالیا ہے اس لیے وہ بوتل کو اس جگہ سے ہٹالیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس چھوٹی بچی کی ویڈیو کو کئی ہزار بار دیکھا جاچکا ہے، جس کےنیچے بچی کی اداکاری کو بہت ہی خوبصورت الفاظ کے ساتھ سراہا گیا ہے۔

تازہ ترین