• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 13056 کورونا ٹیسٹ، 194 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13056 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 194 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1256324 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 134437 کیسز سامنے سامنے آچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 316 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 128810 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے، اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2469 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 3158 مریض زیر علاج ہیں، 2874 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 279 مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 194 کورونا کیسز میں 134 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 46، ضلع وسطی 33، ضلع جنوبی 29، ضلع ملیر 18، ضلع غربی 8 جبکہ ضلع کورنگی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

صوبے کے دیگر علاقوں میں جو نئے مریض سامنے آئے ہیں ان میں لاڑکانہ7، جامشورو اور ٹھٹہ3-3، سکھر 2، دادو اور سجاول1،1 کیسز شامل ہے۔

تازہ ترین