• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے 7 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ سے کراچی کی 7 کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ اور کوآپریٹو انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر کے کہا ہے کہ عدم تعاون کی صورت میں دفعہ 175پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی با خبر زرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ کو فائنل نوٹس ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے تمام انکوائریز کے مکمل ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول فراہم کی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ انکوائری رپورٹس پر مجاز حکام نے کیا کارروائی کی۔

تازہ ترین