• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 9 عسکریت پسند ہلاک

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 9عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، طالبان کا سکیورٹی چوکیوں پر دھاوا،جوابی کارروائی میں مولوی ابراہیم ہلاک، 5 زخمی۔ترجمان صوبائی حکومت کے ترجمان نیک محمد نذری نے بتایا کہ ضلع راغستان میں ہونیوالی جھڑپ کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈر مولوی عطااللہ سمیت 4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔جھڑپ منگل کو صبح سویرے شروع ہوئی جب طالبان نے سکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں مولوی عطا اللہ عرف مولوی ابراہیم سمیت 4عسکریت پسند موقع پر ہی مارے گئے ۔

تازہ ترین