• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،سنتھیارچی کی ملک بدری13 اکتوبر تک روک دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری کے وزارت داخلہ کے احکامات کے خلاف حکم امتناع میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے سنتھیا کو گزشتہ حکم نامے کے تحت بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ وزارت داخلہ کا کام ہے کہ تحقیقات کرے، سنتھیا نے سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے ہیں، کیا حکومت نہیں چاہتی کہ اس کی تحقیقات کی جائے۔ سنتھیا رچی کی ملک بدری سے روکنے کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
تازہ ترین