• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں بھرتیوں کی پالیسی ہےنہ انتظامیہ کوکوئی پوچھنےوالا،سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کیخلاف ریلوے کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ ریلوے میں بھرتیوں کی پالیسی ہے نہ انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملازمین دس دس سال سے ملازمت کر رہے ہیں، بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا۔ منگل کو چیف جسٹس گلزرا احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی کیخلاف محکمہ کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں پر کوئی پالیسی نہیں، ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں، بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا۔
تازہ ترین