• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان گڑھ،نوزائیدہ بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے والی خاتون پکڑی گئی

خان گڑھ(نمائندہ جنگ) خان گڑھ میں نوزائیدہ بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے والی خاتون پکڑی گئی۔ مقامی سبزی منڈی کے قریب خاتون نوزائیدہ بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی۔ جس کی شناخت مقامی میرج ہال کے سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوئی۔ خان گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے عورت کو گرفتار کرلیا۔ جسے علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تازہ ترین