• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط جمہوریت کیلئے شفاف انتخابی نظام ضروری، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک انتشار کا شکار ہوچکا، اب ہم اپنی انقلابی و عوامی سیاست کرینگے، پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پورے انتخابی نظام اور الیکشن کو صاف و شفاف بنانا ضروری ہے۔ عوام کا پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔ عوام کے اعتماد کو غیرجانبدار اور شفاف الیکشن سسٹم کے ذریعے ہی بحال کیا جا سکتاہے۔ سینیٹر سراج الحق نےایک بیان میں کہاکہ ملک انتشار کا شکارہوچکا ہے۔ قومی سلامتی کے ایشوز پر ماضی میں ہمیشہ وزیراعظم سیاسی و قومی قیادت کو اعتماد میں لیتے تھے اور ان سے مل بیٹھ کر معاملات کا جائزہ لیا جاتا تھا ۔ لوگ سیاسی اختلا فات کے باوجود وزیراعظم کے بلانے پر قومی سلامتی امور کیلئے ہونیوالے اجلاسوں میں شریک ہوتے تھے مگر جب سے پی ٹی آئی حکومت بنی ہے ، قومی قیادت کو کسی معاملے میں ساتھ بٹھایا گیا نہ اسے اعتماد میں لیا گیا ۔ پلوامہ جیسے واقعہ پر ہونے والے اہم اجلاس میں بھی وزیراعظم نہیں آئے ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ، وزراء، سینیٹ چیئرمین سمیت سب اہم لوگ حاضر تھے مگر وزیراعظم غیرحاضر تھے ۔
تازہ ترین