• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، بار کے رکن کے اغواء کیخلاف درخواست پر جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے خط تحریر کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ، بار کے رکن کے اغواء کیخلاف درخواست پر جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے خط تحریر کرنے کا حکم  


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کی جسٹس عبدالمالک گدی اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہائی کورٹ بار کے رکن محب آزاد لغاری کو اغوا کے بعد لاپتہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کو آئی جی سندھ کی معرفت سیکرٹری داخلہ سندھ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے خط تحریر کرنے جبکہ سیکرٹری داخلہ سندھ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرکے یکم اکتوبر کو اس کا اجلاس بلوانے کاحکم دیدیاہے، ایس ایس پی حیدرآباد کو محب آزاد لغاری کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین