• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی، مقررین

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی، مقررین


لاہور/ پشاور/ راولپنڈی (نمائندگان جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمان کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف منگل کے روز بھی لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں ، سینئر صحافیوں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی غیر قانونی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ملک میں میر شکیل الرحمان کی جدو جہد کی بدولت آزاد صحافت کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی پروان چڑھی، میر شکیل الرحمان دنیا بھر میں سچ کی آواز اورصحافت کا روشن باب ہیں، آزادی صحافت کیلئے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ،مقررین نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ آمریت، ظلم اور ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی ہے جس کیلئے انہیں قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا ، کوڑے کھائے اور اپنی نوکریوں کی قربانی دی، صحافی آج بھی ملک میں حق و سچ کی آواز بلند کررہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے بھی میڈیا کو دبانےکیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مقررین نے میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین