• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اور چینی کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، عمران خان

گندم اورچینی کی وافردستیابی یقینی بنائی جائے، عمران خان


اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اور چینی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں لہٰذا ان کی وافردستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے۔ وہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ووزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی درآمد میں پیشرفت پر انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔دریں اثناءعمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی طلب و رسد کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس منگل کو ہوا۔وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ میں گیس کی طلب و رسد میں فرق کے پیش نظر عوام کو گیس کی ممکنہ بچت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

تازہ ترین