• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا سکولوں کا معائنہکرونا ایس اوپیز بارے لاعلمی پر اظہار برہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن (ایڈمن) ملتان ڈویژن سعدیہ احمر ہاشمی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکولز کا اچانک معائنہ کیا،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول انصار کالونی میں کرونا ایس اوپیز بارے لاعلمی اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی، کرونا وائرس بارے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی ڈی ای او سلطانہ اسلم رانا بھی ہمراہ تھیں انہوں نے کہا کہ روزانہ 50 فیصد بچے سکول میں آئیں گے۔ہر بچے کے لیے ماسک لازمی ہوگا۔ اساتذہ کرام ہاف سلیبس کو ایس ایل اوز کے مطابق پڑھائیں گے۔ہر کلاس انچارج کے پاس بچوں کا مکمل ریکارڈ ہوگا۔جس میں بچوں کی صحت، والدین کے موبائل نمبر،ایڈریس اور حاضری ریکارڈ ہوگا۔
تازہ ترین