• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورسمال ٹریڈرز کے انتخابات،ایگزیکٹوممبران بلامقابلہ منتخب

پشاور( نیوزڈیسک)پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریزخیبر پختون خوا کے سال2020-2022کیلئے ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے پشاور چیمبر کے چیف الیکشن کمشنر حاجی شکیل احمد خان کے مطابق چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران کے چناؤ کیلئے 21امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں سے 9 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے اور تمام ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں فرمان الہٰی ، حارث صدیقی، خالد فاروق ملک ، جمال الدین ،عرفان اللہ شنواری، ملک زوہیب عارف، محمد علی صدیقی، شاہد لطیف، شہزاد عبدالرحمان، شہزاد احمد صدیقی، رحمان گل اور رحمت اللہ شامل ہیں۔یہی ممبران اور پچھلے سال منتخب ہونے والے ممبران چند روز میں ہی آئندہ سال کیلئے نئے نئے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کو منتخب کرینگے انہوں نے کہا کہ پشاور چیمبر ہر سال شفاف طریقے انتخابات کراتا ہے اور منتخب عہدیدار پشاور کے تاجروں کے مسائل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین