• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی :280ملی میٹر بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم


بھارت کے شہر ممبئی میں اس سیزن کی سب سے زیادہ ہونے والی بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ممبئی میں گزشتہ روز280 ملی میٹر ہونے والی بارش نے سڑکوں کو تالاب بنادیا ،کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بارش کے باعث ٹرین کی پٹریاں بھی پانی میں ڈوب گئیں ، متعدد ٹرینیں منسوخ کرنی پڑ گئیں جبکہ بارش کا پانی ایک اسپتال کے اندر بھی داخل ہوگیا۔

انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ شہر میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین