• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل مشاورت سے حل کرنے کی حکمتِ عملی بنالی، عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمتِ عملی بنائی ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمتِ عملی بنائی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا اس ضمن میں کلیدی کردار ہو گا۔


سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ خالی باتوں اور پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا، عمل کر کے دکھانا ہو گا، جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا میں خود جائزہ لوں گا۔

تازہ ترین