• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافیوں کے سخت سوالوں کا بھی بڑے تحمل سےجواب دیا۔

وہارٹی کی تحصیل میلسی کے علاقے سلطان پور میں دانش اسکول کے افتتاح کے موقع پر عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے استفسار کیا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ سرکاری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر نہیں لگیں گی، آج کی تقریب میں آپ دونوں کی تصاویر موجود ہیں، ایسا کیوں ہے کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے پر آپ کی پبلسٹی ہورہی ہے؟

عثمان بزدار نے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے حوالے سے تھا، جس کے مطابق سرکاری خرچ پر ایسا نہیں ہوگا، ہاں پرائیویٹ خرچ پر اگر کوئی لگانا چاہے تو الگ بات ہے، ہمارے کچھ پارلیمنٹرین اور دوسرے دوست ایسا کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہوتا ہے۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کا کوئی منصوبہ بند نہیں کیا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے سابقہ حکومت کے کسی بھی منصوبے پر سیاست نہیں کی، پچھلے دور کا اورنج لائن منصوبہ ہم نے مکمل کیا اور اسے آئندہ ماہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسی طرح ہم نے میٹرو بس کو بند نہیں کیا اور پنجاب اسمبلی کی عمارت پر بھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین