وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا، اپوزیشن جماعتوں میں مزيد پھوٹ پڑے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکا دے رہی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مقابلہ کر رہی تھی کہ ٹی وی پر کون پہلے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی کرتے رہیں، اے پی سی میں شریک افراد میں کسی کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔