ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل کے بیمار قیدی کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر قیدی نے ان سے علاج کی اپیل کی تھی۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر میں محمد حنیف کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم قیدی محمد حنیف کا معائنہ کررہی ہے، سزا یافتہ مجرموں کا بھی صحت کی سہولتوں پر مکمل حق ہوتا ہے۔