• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں فاضلہ اور بارتھی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت اور ہائی اسکول کو اپ گریڈ کرنے اور کوہ سلیمان میں 4 ڈیمز بنانے کا اعلان کیا۔

عثمان بزدار نے بارتھی میں 55 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام اور فاضلہ کچھ میں اسپورٹس اسٹیڈیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلیں گے، ماضی کی طرح عوام کو دھوکا دیا نہ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے آج تک ڈیرہ غازی خان کے اس پسماندہ علاقے میں قدم نہیں رکھا، وہ شوبازی پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین