آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ای ایف ایل کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیوٹن ٹاؤن کو شکست دے دی


ای ایف ایل کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیوٹن ٹاؤن کو تین گول سے شکست دے دی، جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

ای ایف ایل کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیوٹن ٹاؤن کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں 44ویں منٹ میں مانچسٹر کو پنالٹی کک پر برتری مل گئی۔

جس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم حاوی آ گئی اور آخری چار منٹ نے اس نے مزید دو گول داغ دیے، یوں اُس نے میچ تین صفر سے جیت لیا۔


ایک اور میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے سامنے ہل سٹی کی ٹیم بے بس دکھائی دی، ویسٹ ہیم نے پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کی۔

دوسرے ہاف میں ہل سٹی نے ایک گول بنانے میں کامیاب ہوئی، لیکن ویسٹ ہیم نے مزید تین گول بنائے اور میچ ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید