• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ننگشیا کا مصر کےلئے طبی سامان کا عطیہ

اِن چھوان(آئی این پی)شمال مغربی چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقہ کی مقامی حکومت کی جانب سے مصر کے شہر فیوم کےلئے عطیہ کردہ طبی سامان کی کھیپ علاقائی دارالحکومت اِن چھوان سے روانہ کردی گئی ہے۔ننگشیا کے دفتر برائے امور خارجہ نے کہا کہ طبی سامان جس میں 30 ہزار طبی ماسک اور 1 ہزار طبی حفاظتی لباس شامل ہیں نوول کرونا وائرس کیخلاف فیوم کی مقامی لڑائی میں مدد فراہم کرے گا۔اب تک ننگشیا نے جنوبی کوریا ، ایران ، پاکستان ، اٹلی اور جاپان سمیت 14 ممالک کو انسداد وبا ءسامان فراہم کیا ہے۔
تازہ ترین