• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ریکس سینٹر کے قریب تیز رفتار کار سوار نے رکشہ کو ٹکر ماردی رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،جبکہ کار سوار فرار ہوگیا، گشت پر مامور مددگار 15 کے جوانوں نے زخمی رکشہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا۔بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب فلیٹ میں کام کے دوان کرنٹ لگنے سے 21سالہ عمران جاں بحق ہوگیا ۔ جوہر موڑ پرگھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 16سا لہ طحہٰ حسین ولد طارق حسین جاں بحق ہو گیا۔کورنگی ویٹا چورنگی نالے کی صفائی کے دوران کے ایم سی کا ایک ملازم ہلاک اور ایک کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا ، جہاں ہلاک ہو نے والے شخص کی شناخت 40سالہ دلاور اورزخمی کی 45سالہ وقی ولدیو نس کےنام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین