• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گرفتار صحافی جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر رہا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی اور صحافی کو گرفتار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی پولیس افسران کو طلب کر لیا۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے واقعہ کی شکایت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یمارکس دیئے کہ میری طرف سے صحافیوں کو گرفتار کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ، یہ آزادی اظہار رائے کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگاکر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دوران سماعت ایس پی سرفراز ورک پیش ہوئے اور بتایاکہ واقعہ ہوا ہے اور تفتیش کے لئے صحافی کو تھانہ منتقل کیا گیا ، اس سے اسلحہ برآمدگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ سینئر ایس پی زبیر شیخ وہاں ڈیوٹی پر موجودتھے۔ سرفراز ورک نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ درست کر لیں گے اور آئندہ کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ چیف جسٹس کی مداخلت پر صحافی کو رہا کر دیا گیا۔
تازہ ترین