• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی زبان اورثقافت سے محبت ہرانسان کاحق ہے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کلچرملک نصیراحمد شاہوانی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر ڈے یقینی طور پر پشتونوں کی ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ملک میں سیاسی ،معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حوالے سے محکوم اقوام کا استحصال روز اول سے جاری ہے استحصالی طبقہ قوموں کی برابری ،سماجی انصاف سمیت ثقافتی اقدار سے بھی انکار ی ہے انہوں نے کہاکہ اپنی ثقافت زبان اور وطن سے محبت ہرانسان کا بنیادی حق ہے لیکن بدقسمتی سے محکوم اقوام پر ایک ایسی زبان اورثقافت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجس سے ہم سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکوم اقوام کی زبان اور ثقافت کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اوران کو ثقافتی آزادی دی جائے۔
تازہ ترین