• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی کی جانب سے تمام اضلاع کو تنظیمی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بیان میں مندرجہ ذیل اضلاع کوئٹہ، مستونگ، نوشکی،سبی،جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، لورالائی، موسی خیل، زیارت، قلعہ عبداللہ، آواران، ڈیرہ بگٹی، کیچ، ژوب، دکی ،کراچی ،اور خان گڑھ کے ضلعی صدور ‘ جنرل سیکرٹریز‘ آرگنائزرز ‘ ڈپٹی آرگنائزرز اور دیگر ضلعی ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ضلعی کابینہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے اپنے اضلاع میں تنظیمی امور از سر نو یونٹ سازی غیر فعال یونٹوں کو دوبارہ فعال اور متحرک کرنے کے مراحل کو مکمل کرکے رپورٹ مرکزی سیکرٹری جنرل کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں تنظیمی امور کے معاملات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔یونٹ سازی کے مراحل کو مکمل کر کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ ارسال کریں، جن اضلاع کے ضلعی انتخابات ہو چکے ہیں وہ اپنے تحصیل اور وارڈز کے الیکشن کے عمل کو مکمل کرائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ یونٹ سازی کے دوران اپنے ضلعی کابینہ ‘ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی ایک تہائی دوستوں کی موجودگی میں یونٹ سازی کے مراحل کو یقینی بنائیں۔ 
تازہ ترین