• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس: افسران اور اہلکاروں کے تبادلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماڈل کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان نے انسپکٹرز، یو ڈی سی کلرکس اور سپاہیوں سمیت 14اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں، اس حوالے سے اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈکوارٹر ریئسہ کنول کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق انسپکٹر محمد علی کا اےایس او ملتان، انسپکٹر آصف رفیق سندھو کا اے ایس او ساہیوال، انسپکٹر بابر اقبال رانا کا اپیلٹ ٹربیونل لاہور، انسپکٹر مقصود احمد اے ایس او ڈیرہ غازی خان، انسپکٹر سلیم خان سی ایچ او کسٹم ہائوس ملتان تبادلہ کردیا گیا ہے، انسپکٹر سید ذیشان حیدر کا اے ایس او صادق آباد اور انسپکٹر منیر احمد کا اے ایس او فیصل آباد اور آئی اینڈ پی برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے، اپر ڈویژن کلرک اکرم ریاض کا اے ایس او ڈویژن فیصل آباد سے اےایس او صادق آباد، پھول علی کا چیف کلکڑآفس لاہور سے صادق آباد، ایل ڈی سی نوید احمد کا کلکٹرآفس ملتان سےاے ایس او فیصل آباد، سپاہی محمد اختر خان کا اے ایس او میانوالی سے اے ایس او ملتان، سپاہی مبشر احمد کا اے ایس او صادق آباد سے اے ایس اومیانوالی اورسپاہی محمد ودود کااےایس اوفیصل آباد سے ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین