• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)عافیہ مومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت کوارڈنیٹر انعام اللہ ، اور اسرار نے کی مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارددز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کے رہائی کے نعرے درج تھے مظاہرے سے شرکاء نے خطاب میں کہا کہ حافظ قرآن و عالمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جس نے قرآن کو اپنے دل میں بسا یااور امریکہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی سے تعلیم کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی امتیازی ڈگری حاصل لیکن ملک وقوم کے دشمنوں نے عافیہ کو امریکہ کے حوالے کر کے اسے ہمیشہ کیلئے اندھیروں میں دھکیل دیا شرکاء نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو قید میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت سنجیدگی سے کوشش کریں اور اسکو جلد ز جلد پاکستان لایا جائے ۔
تازہ ترین