• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں کورونا کی دوسری لہر آچکی، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا باضابطہ اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ خبر سننا نہیں چاہتا، ہم سب مل کر کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، ہم آج یا کل کے اعداد و شمار بدل نہیں سکتے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لوگوں میں طاقت ہے کہ وہ وبائی مرض کو ایک مرتبہ پھر پھیلنے سے روک سکیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 753 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار243 ہے۔ ایک لاکھ 27 ہزار788 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس وقت کینیڈا میں کورونا مریضوں کی تعداد 10ہزار 722 ہے۔

تازہ ترین