• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا، مولابخش چانڈیو


پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتی ہے، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئے روز آٹے، چینی، گھی، دالیں یہاں تک کہ ادویات تک مہنگی کر رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ یہ مافیاز کی حکومت ہے، جو مافیاز سے ہے اور مافیاز کے لیے ہے۔

تازہ ترین