• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاری ڈرائیورز کو کینٹ تک رسائی کیلئے اجازت ناموں کی ضرورت ہوگی، مائیکل گو

راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانوی کابینہ کے وزیر مائیکل گو نے کہا ہے کہ لاری ڈرائیوروں کو کینٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اجازت ناموں کی ضرورت ہو گی، بارڈ گرڈ لاک سے بچنے کیلئے حکومتی منصوبے کے تحت بغیر اجازت نامے پولیس کی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ‘ کابینہ کے وزیر نے حکومتی منصوبہ بندی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں بریگزٹ منتقلی کی مدت ختم ہونے کے بعد سرحد پر بعض نئے قوانین متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بڑی تعداد میں کاروباری ادارے یورپی یونین کے نئے معاملات کیلئے تیار نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں ڈوور میں 7ہزار لاریوں کو لائن میں لگنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینٹ ایکسیس پرمٹ متعارف کروانے کی تجاویز ایسے گرڈ لاک کو روکنے کیلئے موثر ثابت ہوگی ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگ نسبتاً آسان عمل سے گزریں اور انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین