• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی لوگ رشتوں سے زیادہ موبائل فون کو عزیز رکھتے ہیں، عائزہ خان

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی خوبصورت اداکار ہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں سہولتیں لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں،موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیت سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے ،دوسری قومیں انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی سے دنیا کوتسخیرکر رہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں اسے کسی اورمقصدکے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کا ملک تو دور کی بات انسان کی اپنی ذات کوبھی کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کےلئے وقت ہی نہیں ،کئی لوگ تو رشتوں سے زیادہ موبائل فون کو عزیز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی کا رازہے۔

تازہ ترین