• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا وڈیو شیئرنگ ایپ ” ٹک ٹاک” پر پابندی کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیروز خان نے وڈیو شیئرنگ ایپ ” ٹک ٹاک” پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے آن لائن شو میں فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی تاہم اس دوران انہوں نے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔فیروز خان کی اسی شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن سے شو کے میزبان نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اُن کا ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا خیال ہے جس پر اداکار نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میرے دوست نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک بچہ ٹرین کے پاس سے چہل قدمی کرتے ہوئے جا رہا ہے حتیٰ کہ وہ پٹڑی پر بھی نہیں تھا لیکن اسے اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کا اندازہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ لڑکا ٹرین سے ٹکرا گیا تھا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ٹک ٹاک کینسر ہے اور اگر لوگوں کو اس سے پیسہ بھی بنانے کو مل رہا ہے تو وہ عارضی طور پر ہے کیوں کہ اس پر کسی دن بھی پابندی عائد ہو جائے گی۔ بلکہ میں تو یہی کہوں گا کہ حکومت پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے تاکہ اس پر پابندی عائد ہو سکے۔
تازہ ترین