• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس میں پی سی بی 30ستمبر کو طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس میں 30 ستمبر کو طلب کرلیا گیاہے۔ قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس میں سال 2018-19کی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی ا سپیشل آڈٹ رپورٹس پر بحث ہوگی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ میں چیرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایکزیکٹیو وسیم خان کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی شمولیت کے امکانات ہیں۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کریں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ سی ای او وسیم خان شریک ہوئے لیکن اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین