اسلام آباد(خبرایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کے سیاستدانوں کو دبائو میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلاکر نیب کو استعمال کر رہی ہے، اے پی سی کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نیب کے نوٹس بھیجنے سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے، دوسری جانب پی پی رہنما نفیسہ شاہ، پلوشہ خان نےکہاہےکہ نیب گردش شروع ہوگئی، ایک وزیر نے قومی سلامتی کے حوالے سے منفی باتیں کیں۔ جمعرات کواپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لے اب عوامی مذاحمت کو نہیں دبا سکتی، جے یو آئی کے سربراہ کے خلاف حکومت نیب کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے،فیکیٹ تقسیم کر رہا ہے، دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پلوشہ خان ودیگر رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر کو ایک تاریخ رقم ہوئی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آغاز ہوا ہے، اس کے بعد جو حکومت کی طرف سے جو ردعمل آیا ہے اس سے اپوزیشن کے اعلامیے کی توسیع ہوئی ہے،آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی میں تیزی آ گئی ہے اور نیب سیاسی انجینئرنگ کے طور پر کام کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔