• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ شہری نے شوکت خانم کے جعلی اکاؤنٹ سے کرپشن کی‘ زنیش خان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کی رہائشی خاتون زنیش خان نے الزام لگایا ہے کہ ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد ڈچ شہری میاں طارق جاوید نے شوکت خانم ہسپتال کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ درخواست نیب میں دائر کر دی ہے گئ ہے۔ کیس دائر کرنے کی پاداش میں میاں جاوید کے چھ رکنی گینگ نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زنیش خان نے بتایا کہ ڈنمارک میں مقیم میاں طارق جاوید نامی شخص جو پہلے پی ٹی آئی کا عہدیدار تھا نے وہاں پر پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے نام سے ایک تنظیم بنا رکھی ہے 2014 ء میں اس نے وہاں پر شوکت خانم کے نام پر اپنے بھائی میاں عابد کی ملی بھگت سے بینک اکاؤنٹ کھلوا کر چار برس تک فنڈ اکٹھے کرتا رہا اور فنڈز شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی بجائے انہیں اپنی جائیداد اور گاڑیاں خریدنے پر خرچ کرتا رہا جس کی شکایت درج کروانے پر پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے اسے پارٹی سے نکال دیا گیا۔
تازہ ترین