• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھائینگے، دفتر خارجہ

کراچی(خبرایجنسیاں)ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھائینگے،دوسری جانب عمران خان کا خطاب عربی اور ترک زبان میں بھی جاری ہوگا ۔اس سلسلے میں ٹوئٹر اکائونٹ بنادیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس 29ستمبر تک جاری رہیگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان آج(جمعہ )کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کر ینگے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب کو دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے عرب اور ترک زبان میں ٹویٹر اکائونٹ بنا دئیے گئے، تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب بھی عربی اور ترک زبان میں جاری ہوگا۔

تازہ ترین