• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان عناصرسے 363ارب روپے برآمد کئے ، جسٹس(ر) جاوید اقبال

اسلام آباد( نما ئندہ جنگ)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب اپنے انوسٹی گیشن افسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ افسران کی تربیت کے ذریعے جدید خطوط پر نتیجہ خیز کوششوں میں اضافہ کرکے انسانی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،چیئرمین نیب نے عوام کی مختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں سے متعلق شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں، نیب اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کو نبھانے کیلئے اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے، نیب افسران وعہدیداروں کی استعداد کار میں ضافہ کیلئے سالانہ ٹریننگ پلان2020ءکی منظوری دی گئی ہے، علاقائی سطح پر ٹریننگ سیلز قائم کئے گئے ہیں، ٹی اینڈ آر ڈویژن نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام منعقد کیا ہے۔
تازہ ترین