• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرمنل جسٹس کوآرڈ نیشن کمیٹی اجلاس، فراہمی انصاف میں درپیش مسائل پر غور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید کی زیر صدارت کرمنل جسٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف خان نیازی، سینئر سول جج کرمنل ڈویژن محمد اکرم رانجھا، سینئر سول جج سول ڈویژن ملک شاہد حسین اعوان سمیت دیگر جوڈیشل افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او ، ایس پی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، پراسیکیوٹرز، کرمنل کونسلنگ کے نمائندے، پے رول آفیسر اور پروبیشن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر مقدمہ درج ہونے سے انصاف کی فراہمی تک درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اورمختلف اداروں نے حائل رکاوٹوں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ تمام زیرسماعت مقدمات کے بلاتاخیر فیصلے کئے جائیں ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اندراج مقدمہ کے بعد میرٹ پر تفتیش کر کے مقررہ وقت میں چالان عدالت میں پیش ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور بروقت شہادتیں پیش کی جائیں۔
تازہ ترین