• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 28ستمبر سے ہو گا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ بلوچستان نے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 28ستمبر سے کرنے کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 28ستمبر سے کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں بلوچستان کی تمام جامعات اور ایچ ای سی اسلام آباد کےدرمیان آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یہ طے پایا کہ جامعہ بلوچستان 28ستمبر سے اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں کوبحال کررہی ہے ۔ تمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جامعہ کے طریقہ کار اور ایس او پیز کے مطابق اپنی کلاسز میں حاضریوں کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین