• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے جس کے ساتھ کھیلا جاسکتا ہے۔

میگا ہاؤس کارپوریشن نامی جاپانی کمپنی نے دنیا کا یہ سب سے چھوٹا قابلِ استعمال ریوبک کیوب بنایا ہے، چھوٹے ترین ریوبک کیوب کی قیمت 1880 ڈالر رکھی گئی ہے جس کے آرڈر وصول ہورہے ہیں اور صارفین سال کے آخر تک اسے حاصل کرسکیں گے۔

1974 میں ہنگری کے ایرنو ریوبک نے اپنے نام سے ریوبک کیوب بنائی تھی اور 1980 میں پوری دنیا میں مقبول ہونا شروع ہوگیا۔

صرف جاپان کی میگا ہاؤس کمپنی اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب ریوبک کیوب فروخت کرچکی ہے تاہم سب سے چھوٹا ریوبک کیوب اس ایجاد کے 40 سال پورے ہونے پر سامنے آیا ہے جس کی تمام اطراف المونیئم دھات سے بنی ہے۔

تازہ ترین