• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان نے بیٹے کے خواب میں آکر کیا کہا؟

رواں سال 29 اپریل کو اِس دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان گزشتہ رات بیٹے بابیل خان کے خواب میں آئے مگر کچھ نہ کہا، بس مسکراتے رہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابیل خان نے عرفان خان کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں بابیل خان بڑے ہی غور سے اپنے والد کو موبائل میں گیم کھیلتے دیکھ رہے ہیں، ساتھ ہی بابیل خان نے والد کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔


 بابیل خان نے اپنے خواب کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں گزشتہ رات 14 گھنٹے تک سوتا رہا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ میں اس نیند سے اُٹھوں کیونکہ میں خواب میں اپنے والد کو دیکھ رہا تھا۔‘

بابیل خان نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے نیند سے جاگنا پسند نہیں کیونکہ جاگنے کے بعد ہر دن یہ احساس ہوتا ہے کہ میرے والد مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے عرفان خان کے مداحوں کو اپنے خواب کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’خواب میں میرے والد نے کچھ نہیں کہا، میں اور وہ بس مُسکرا رہے تھے۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

تازہ ترین